سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں،نواز شریف کیسے واپس آ سکتے ہیں؟ شیخ رشید

0
47

سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں،نواز شریف کیسے واپس آ سکتے ہیں؟ شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان نہ آنا ہوتو آج رات 12 بجے تک ویزے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوگی

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا، نواز شریف کی پاسپورٹ تجدید کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی ہے ،نوازشریف کی درخواست پرپاکستان آنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے ،نوازشریف کو پاکستان نہیں آنا توان کے پاسپورٹ کی آئینی حیثیت نہیں رہے گی ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے نواز شریف پاکستان واپس آئیں نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کر سکتا،اگر نوازشریف واپس آئیں تو 72 گھنٹے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا،نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے سرجری کی بات ہے،جن کے نام ای سی ایل پر ہوں ان کو نیا پاسپورٹ جاری نہیں ہوسکتا،مریم نواز نے کوئی درخواست نہیں دی ہے ای سی ایل سے نام نکالنے کی،اگروہ درخواست نہیں کرنا چاہتی تونہ کریں اچھی بات ہے ،اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے اسمبلی سےووٹ مانگ رہے ہیں وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے،سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے،پی ڈی ایم اسلام آباد لانگ مارچ کے فیصلےکی تاریخ پرنظر ثانی کرے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، ساری سیاست اب 3 مارچ کو الیکشن میں ہوگی، عمران خان 4 مارچ کو سینیٹ میں سرخرو ہوں گے، نواز شریف کے پاسپورٹ کا بڑا شور ہے،20 اگست 2018 سے نوازشریف، مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ہیں، نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے آج سینیٹ ٹکٹوں کی جستجو میں ہیں،وہ کیا سیاستدان ہے جو دھوکا دے کر ملک چھوڑ جائے، پی ڈی ایم سے کہوں گا اتنے فیصلے بدلے، لانگ مارچ کا بھی بدل لیں، لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کرلیں پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تو لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ہوگی پچھلی دفعہ ایک بیان ازراہ مذاق ہی دیا تھا اس پر معذرت خواہ ہوں،آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کیا ہواہے ،لیکن انہیں مایوسی ہوگی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ دس سال کے پاسپورٹ کی قیمت آدھی کردی ہے،ہم نے ویزا سیکشن میں موجود 50 افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،

Leave a reply