سینیٹ سیکورٹی انچارج کو کب تعینات کیا گیا؟ حیران کن انکشاف

سینیٹ سکیورٹی انچارج وجاہت افضل کو کل 11 مارچ کو ہی تعینات کیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق وجاہت افضل کو ایک سال کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمز تعینات کیا گیا ہے، انہیں بغیر اشتہار کے رول 17 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

وجاہت افضل کی تعیناتی نوٹی فکیشن کے مطابق 9 مارچ سے کی گئی، انہیں سینیٹ سیکرٹریٹ میں گریڈ 18 میں تعینات کیا گیا۔سیکشن افسر ظہور احمد نے وجاہت افضل کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔اس سے قبل آج صبح سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگا ہونے پر شدید احتجاج کیا اور بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے پولنگ بوتھ دوبارہ بنانے کا حکم دیدیا۔

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے کہاکہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو دیکھ سکے گا۔مظفر شاہ نے کیمروں کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو حکم دے دیا، تحقیقاتی رپورٹ نئے آنے والے چیئرمین سینیٹ کے سامنے رکھی جائے گی۔

دوسری جانب خفیہ کیمروں کے معاملے پرپیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے لیے درخواست تیار کر لی پیپلز پارٹی نے کیمروں کی تصاویراور ویڈیوز سمیت ریکارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے مطابق الیکشن کمیشن کو معاملہ کا نوٹس لینے کا کہا جائے گا، الیکشن کمیشن ایوان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے، صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،

مجھے نہیں پتہ حکومت کیوں خوفزدہ ،میں شریف آدمی ہوں ، گیلانی

تحریک انصاف کے کتنے ووٹ سنجرانی کو نہیں گیلانی کو ملیں گے؟ اہم رہنما کا دعوی

سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن کا احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق

نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن

سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے

اراکین کا حلف، خفیہ کیمرے، اپوزیشن کا احتجاج،سینیٹ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا

ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ شبلی فراز نے آج بھی سوال اٹھا دیا

چیئرمین و ڈپٹی چییرمین سینیٹ کا انتخاب، کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟ نام سامنے آ گئے

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے کون سی اہم شخصیت پس پردہ متحرک؟ اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی منظور، دباؤ ہے یا نہیں؟ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا انکشاف

سینیٹ ہال میں کیمرے کس نے لگائے؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا

جب ہار چکے تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے،مریم نواز برس پڑی

سینیٹ ہال میں کیمرے، اہم شخصیت نے سب کو طلب کر لیا، بڑا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، وزیراعظم عمران خان اسوقت کہاں ہیں ؟

Shares: