سینیٹ اجلاس میں لوگوں کو اغوا کرکے پیسے دینے پر مجبورکئے جانے کا انکشاف

0
51

سینیٹ اجلاس میں لوگوں کو اغوا کرکے پیسے دینے پر مجبورکئے جانے کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

جاوید عباسی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پلی بارگین اور والنٹری ریٹرن کے ذریعے رقم کیسے وصول کی گئی معلوم ہے کہ لوگوں کو اغوا کرکے پیسے دینے پر مجبور کیا جاتا رہا،بتایا جائےنیب کے کیسز میں کتنوں کےلاجیکل اختتام ہوئے ؟ معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے، ایک سوال کا تین تین وزیر جواب دے رہے ہیں

اعظم سواتی نے کہا کہ جس نے گاجر کھائی ہے اسےپیڑہو گی، انھیں نیب پھکی دے دے گا،قیامت کی نشانی ہے کہ جاوید عباسی جیسا آدمی نیب کے خلاف بات کرتا ہے،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کتنی رقم عدالتوں میں ٹرائل ہونے کے بعد جمع کرائی گئی،سوال کا جواب دیجیے گا،

چیئرمین سینیٹ نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے سے انکارکر دیا،اور کہا کہ یہ معاملہ کمیٹی میں نہیں جا سکتا ، ایوان میں مشیر جواب دے دیں گے،عثمان کاکڑ نے کہا کہ نیب لاہور اور بلوچستان کی ریکوری میں کمی آئی،جتنے نیب زدہ تھے وہ سب کنگز پارٹی میں شامل ہو گئے،

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی سرکار نے گیس کی قیمتوں میں 5.4فیصد اضافہ کیا ،44روپے فی یونٹ اضافے کی مذمت کرتے ہیں،2سالوں میں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 334فیصداضافہ کیا،گیس کا گردشی قرضہ عوام کی نہیں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے، حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ، عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے،عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا بوجھ ناقابل برداشت ہے،

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ تین ہفتوں سے خواتین اساتذہ ڈیڈ لاک پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں ،قانون کی خلاف ورزی ہے خواتین کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے،اساتذہ کا مرتبہ اور انسانیت کے ناطے ان کی بات سننی چاہیے،

علی محمد خان نے کہا کہ اساتذہ کیلئے حکومت کی بھی خواہش ہے کہ انہیں احتجاج پر نہ آنا پڑے،2019میں صوبائی محکموں کی جانب سے اساتذہ کی واپسی کے لیٹر آئے،

سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کی 3سالہ رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی،خواتین کے املاک حق کا نفاذ ایکٹ 2020میں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی،پاکستان میں کورونا کے پھیلاوَ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی،

Leave a reply