سینیٹ اجلاس،ریاستی ملکیتی ادارے ایکٹ 2023 میں ترمیم کا بل منظور
چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ریاستی ملکیتی ادارے (گورننس اینڈ آپریشنز) ایکٹ 2023 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کر دیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی سے متفقہ طور پر منظوری دی گئی ہےبل کے مطابق ریاستی اداروں کے بورڈ اف گورنرز کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہیں۔بعض ریاستی اداروں کے بورڑ اف ڈائریکٹرز میں شامل بعض ڈائریکٹر کچھ نہیں کرتے اور صرف مراعات لیتے ہیں۔چاہتے ہیں کہ ان بورڈ اف ڈائریکٹرز کے نظام کو بہتر کیا جائے۔سینیٹ نے گورننس اینڈ آپریشنز ایکٹ 2023 متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔تحریک انصاف نے بل کے خلاف تقریریں کیں مگر بل کی منظوری کے دوران بل کے خلاف ووٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے بل متفقہ طور پر منظور ہوگیا ۔
ہم ملک میں الیکڑک گاڑیوں کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ تیس الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ،جناح کنونشن سنٹر میں ڈپو قائم کردیا گیا ہے ،بارہ چارجنگ اسٹیشن بھی لگا دیے گئے ہیں ،فیز ون کی سافٹ اوپننگ آج ہوگی،مزید بسوں کے لئے ٹینڈر جلد جاری کیا جائے گا ،یہ مرحلہ ساڑھے چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا،الیکڑک بسوں کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا آج افتتاح ہو رہا ہے،یہ ماحول دوست منصوبہ ہے جس کو سراہا جا رہا ہے،پاکستان میں چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہونے والی ہے،بجٹ میں بڑی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد ہر ٹیکس عائد کیا گیا ہے،ہمارا مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہی ہے،یہ گاڑیاں ماحول دوست اور ایندھن کی بچت میں بھی مددگار ہوتی ہیں،ہم ملک میں الیکڑک گاڑیوں کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔الیکٹرک بسوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
گزشتہ پانچ سالوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو 16 ارب 6 کروڑ 81 لاکھ 69 ہزار 105 روپے جاری
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو گزشتہ پانچ سالوں میں اشتہار کی مد میں کتنے پیسے جاری کیے گئے،دستاویز سامنے آگئیں،دستاویز کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں پرنٹ میڈیا کو 9 ارب 48 کروڑ 66 لاکھ 82 ہزار 855 روپے جاری کیے گئے،الیکٹرانک میڈیا کو 6 ارب 58 کروڑ 14 لاکھ 86 ہزار 250 روپے جاری کیے گئے،مجموعی طور پر گزشتہ پانچ سالوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو 16 ارب 6 کروڑ 81 لاکھ 69 ہزار 105 روپے جاری کیے گئے،
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نادرا نے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر اپنی خدمات بڑھانے کا مرحلہ وار پروگرام بنایا ہے۔ڈھائی سال میں نادرا ملک کی تمام 11777 یونین کونسلوں کی سطح پرخدمات فراہم کرے گا،پہلے مرحلے میں دس ماہ میں 1150 یونین کونسلز میں نادرا کی تین بنیادی سہولیات فراہم ہو نگی ،دوسرے مرحلے میں چھ ماہ بعد مزید چھ ہزار یونین کونسلز میں یہ خدمات فراہم ہونگی،اخری مرحلے میں باقی ماندہ 55 سو یونین کونسلوں میں نادرا کی تین خدمات فراہم ہونگی،تین خدمات میں چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، فارم ب ، موت کے سبب قومی شناختی کارڈ کی نتنسیخ،قومی شناختی کارڈ کو دوبارہ پرنٹ کرنا شامل ہے،دور دراز اور معذور افراد کےلئے نادرا نے ملک کے کچھ علاقوں میں موٹر سائیکل سروس بھی شروع کی گئی ہے
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہناتھا کہ سی ڈی اے کے سیکٹر ائی پندرہ کا منصوبہ 1994 میں بنایا گیا،بعد میں 2005 اور 2014 میں اس سیکٹر کا لے آوٹ پلان تبدیل کیا گیا،اب 2014 کے لے آوٹ پلان کے تحت قبضہ دیا جا رہا ہے،تیس سال بعد اب اس سیکٹر میں پلاٹ الائٹیز کو قبضہ دیا جا رہا ہے،آئی پندرہ سیکٹر میں دس ہزار افراد کو پلاٹ الاٹ کئے گئے،اب تک نو سو الائٹیز کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں،سینیٹر شہادت اعوان اور سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہا کہ سیکٹر آئی پندرہ میں پلاٹ الائٹیز کو تیس سال بعد قبضہ دینے اور تاخیر کا کون ذمہ دار ہے؟ تیس سال تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ،چئیرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا
سینیٹ اجلاس میں سینیٹرز وفاقی ترقیاتی ادارے پر برس پڑے
سینیٹرز نے کہا کہ سی ڈی اے کی پالیسی اور مائنڈ عوام کو سہولت پہنچانے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کررہاہے،سیکٹر آئی پندرہ میں پلاٹ الائٹیز کو تیس سال بعد قبضہ دینے اور تاخیر کا کون ذمہ دار ہے؟ ستیس سال تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ، چئیرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا، انوشہ رحمان نے کہا کہ یکدم ڈویلپمنٹ چارجز میں اضافہ کردیا جاتا ہے، سی ڈی اے والے پہلے فلیٹ کا کہتے ہیں سالوں بعد پلاٹ کی بات کرتے ہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو کمیٹی میں پیش ہونا چاہئے،سی ڈی اے میں خرابیوں کا اعتراف کرتا ہوں، چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی میں تیاری کے ساتھ پیش ہوں ورنہ وہ خود ذمہ دار ہوں گے،
چاہتے ہیں کہ سرکاری اشتہارات کی پالیسی کو مزید موثر بنایا جائے،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ویزراعظم شہباز شریف نے فلسطین کا مقدمہ انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا،غزوہ میں مظالم جاری ہیں امدادی سامان تک پہنچنے نہیں دیا جارہا،شہباز شریف نے غزہ کی بھرپور آواز اٹھائی,اشتہارت کی پالیسی 2021میں آئی 22میں ہم نے اس میں ترمیم کی ،کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات بند نہیں،الیکٹرانک میڈیا کی ریٹنگ کے مطابق انہیں اشتہارات دیئے جاتے ہیں،اخبارات کو پچھلے پانچ سالوں میں 9 ارب روپے اور ٹی وی چینل کو 6ارب روپوں کے اشتہارات دیئے گئے،سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو اشتہار دینے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے،کیا وزارت اطلاعات 1964 کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرے گی؟ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دو ہزار اکیس میں اشتہار متعلق پالیسی آئی جو دوہزار بائیس میں ترمیم ہوئی،الیکٹرانک میڈیا کا اپنا سسٹم ہے ریٹنگ کے مطابق اشہتار دیئے جارہے ہیں،کسی بھی میڈیا چینل کے اشتہار بند نہیں کیے گئے،اشتہار پرنٹنگ کیلئے پیپر باہر سے درآمد ہوتا ہے جس پر دس فیصد ٹیکس لگایا گیا تھا ،جو اے بات چیت کے بعد واپس لے لیا گیا ہے،اس وقت کسی بھی چینل کے اشتہار بند نہیں ہیں،سرکاری اشتہارات ریٹنگ نظام کے تحت دئیے جاتے ہیں،ریٹنگ نظام پرائیویٹ میڈیا کا وضع کردہ ہے،چاہتے ہیں کہ سرکاری اشتہارات کی پالیسی کو مزید موثر بنایا جائے،اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کریں گے،
نجکاری سے متعلق تمام حکومتی اتحادیوں کو بھی مکمل اعتماد میں لیا جائے گا،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یقین دلاتا ہوں نجکاری کا عمل مکمل شفاف ہو گامیں سی سی او پی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی شفافیت کو یقینی بناوں گا ،نجکاری سے متعلق تمام حکومتی اتحادیوں کو بھی مکمل اعتماد میں لیا جائے گاپاکستان سٹیل ملز کے خسارے میں اربوں روپے قوم کے ضائع ہو چکے ہیں کیا ہم مزید یہ نقصان برداشت کر سکتے ہیں، پی ٹی سی ایل مشرف دور میں اتصالات کو فروخت کیا گیااس وقت تین پیشکشیں موصول ہوئی تھیں اس کے بعد پی ٹی آئی حکومت سمیت کئی حکومتیں آئیں تو یہ معاملہ کیوں نہیں سلجھایا گیاہم اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی سی ایل کی ساڑھے تین سو میں سے ڈیڑھ سو اثاثہ جات ابھی بھی اتصالات کے حوالے نہیں کی گئیں ہم نے ڈیڑھ سو میں سے تیس اثاثہ جات پر لے آئےاتصالات نے ان اثاثہ جات کی اپنے طور پر قیمت لگوائی ہےان پراپرٹیز کی 263 ملین ڈالر قیمت لگوائی گئی جو بہت کم ہے
پاور کے معاہدے کرنیوالے مجرم،مر گئے تو قبروں سے نکال کر لٹکایا جائے، شبلی فراز
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہاکہ ملک و قوم کے اثاثے اونے پونے داموں فروخت نہ ہوں اداروں کی نجکاری میں شفافیت لانا ہوگی پی آئی اے اور سٹیل مل کی تباہی کس دور میں ہوئی ہے ملک میں پاور سیکٹر کے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کس نے کیے ہیں ؟میپکو میں وزیر توانائی کے بھائی جمال لغاری کو لگادیا گیا یہ ملک غریب نہیں تھا مگر غریب کردیا گیا صرف پاور سیکٹر کے ذریعے غریبوں کا جینا محال کردیاصرف پیپلزپارٹی کے غلط فیصلے نے مستقبل سیاہ کردیا پاور سیکٹر اور پنشن فنڈز نے ہمیں اس صورتحال تک لا کھڑا کیاحکومت شاہ خرچیاں کم نہیں کررہی ہے غریب پر سب بوجھ ڈالا جارہا ہےوہ کون لوگ تھے جن نے پاور کے یہ معاہدے کیے وہ مجرم ہیں ان کو سامنے لایا جائے اگر مر گئے ہیں تو قبروں سے نکال کر لٹکایا جائے ۔
غزہ پر پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف ہے، اسرائیلی مظالم بند ،امدادی سامان جانے دیا جائے۔اسحاق ڈار
سینیٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ غزہ پر پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف ہے اور او آئی سی میں ہم نے بھرپور آواز اٹھائی ڈی ایٹ اور عمان سمٹ میں بھی ہمارا واضح مطالبہ رہا ۔انہوں نے کئا کہ اسرائیلی مظالم بند کئے جائیں اور امدادی سامان جانے دیا جائے۔ہمارا مطالبہ نے کہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں جرائم کا مقدمہ درج کیا جائے وزیر اعظم نے واضح طور پر اسرائیل کی مذمت کی اور فلسطین کی حمایت کی ۔غزہ میں میڈیکل طلباء کو پاکستان تعلیمی سہولت فراہم کرے گا ۔پی ایم ڈی سی نے اس بارے ہماری درخواست منظور کر لی ہے ۔انئوں نے بتایا کہ ہم نے غزہ میں امدادی سامان کی نو کنسائمنٹس بھی بھجوائیں۔
چترال میں غیر اعلانیہ بہت زیادہ لوڈشیڈنگ پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش
سینیٹر فلک ناز نے چترال میں غیر اعلانیہ بہت زیادہ لوڈشیڈنگ پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا ۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ چترال دو روز سے تاریکی میں کردی ہوا ہےچترال میں 108 میگاواٹ بجلی بنتی ہے لوگ نمائندوں پر الزام لگارہے ہیں مگر معاملہ کچھ اور ہےوزیر بتائیں کیا مسئلہ پیش آرہا ہے اور حل کیا ہےچترال کی عوام کا قصور کیا ہے بجلی ہے پھر لوڈشیڈنگ کیوں ہے؟لائن مین کی کمی کے باعث بل زیادہ آتے ہیں.جب وہاں ٹرانسفارمر خراب ہوجائے تو عوام اپنی مدد آپ کے تحت چکدارہ سے ٹرانسفارمر لاتے ہیں،وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ چترال میں بجلی کا مسئلہ آیا ہے عارضی طور پر بحال کردیا ہے جلد مکمل بحال کردیں گے
رپورٹ،محمد اویس،اسلام آباد
بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر
امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان
پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا
پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان
پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان