مزید دیکھیں

مقبول

آڈیولیک کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی...

بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے...

سیالکوٹ: انجمن مغلیہ کا مغل اسکالرشپ فنڈ قائم، 5 کروڑ کے عطیات

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)انجمن مغلیہ کا بڑا اقدام،...

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد:چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب...

سینیٹ کی کمیٹیوں کا اجلاس بغیر کورم شروع کرنا معمول بن گیا

اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی کمیٹیوں کا اجلاس بغیر کورم شروع کرنا معمول بن گیا ۔سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقیاتی علاقوں کے مسائل کا اجلاس بغیر کورم ہی شروع کردیا گیا، کمیٹی نے پارک روڈ پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کی سوسائٹی میں بضابطگیوں کی انکوائری ایف آئی اے سے کروا کر 30دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کی ہے ۔

بدھ کو سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقیاتی علاقوں کے مسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں صرف سینیٹر فلک ناز چترالی شریک ہوئیں چیئرمین کمیٹی نے کورم کے بغیر ہی کمیٹی کا اجلاس شروع کردیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل فنائس ،رحمت علی صدر نیشنل بینک نیس پاک اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف جی ای ایچ اے نے ایک سوسائٹی پارک روڈ میں بنائی ہے وکیلوں والی سوسائٹی ہے ۔ 4.7ارب روپے پر یہ کنٹریکٹ ایوارڈ ہوا تھا ایڈوانس وبائلزیشن 10فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد کردی۔ 2فیصد کام کرنے کے بعد 70کروڑ روپے ادا کئے گئے جبکہ زمین کا قبضہ ادارے کے پاس بھی نہیں ہے پروجیکٹ پی ڈی نے کنٹریکٹر سے پیسے مانگے جو کنٹریکٹر ادا نہ کرسکا ۔کنٹریکٹر نے جعلی بینک گارنٹی دی جس کے بعد مسائل شروع ہوئے ۔

11بج کر 40منٹ پر دنیش کمار کمیٹی میں آئے ۔ جس پر کورم مکمل ہوا۔ نیس پاک حکام نے بتایا کہ جتنی زمین ہمیں دی گئی اس پر ہم نے کام کیا ہے ،دنیش کمار نے کہا کہ اس معاملے پر سیکرٹری ہاوسنگ کو کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا ۔ اگر آئندہ سیکرٹری کمیٹی میں نہ آئے تو معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیں گے ۔ فنکشنل کمیٹی نے سیکرٹری ہاوسنگ کو طلب کرلیا۔ جس پر کچھ دیر بعد جوائنٹ سیکرٹری ہاوسنگ کمیٹی میں آئے ۔جوائنٹ سیکرٹری کابینہ سیکرٹریٹ نے کہاکہ انکوائری ہوگئی ہے اب اس پر عمل کریں گے ۔ڈی جی ایف جی ای ایچ اے نے کہاکہ یوبی ایل بینک نے جعلی بینک گارنٹی کی تصدیق بھی کہ یہ ٹھیک ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ نیس پاک کے حکام کمپیوٹر پر بیٹھ کر سروے کرتے ہیں اور سائیٹ پر نہیں جاتے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کابینہ سیکرٹریٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے دیں اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوسکتا ہے ،نیس پاک حکام نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مزاہمت کی وجہ سے تیسرا کنٹریکٹر بھی بھاگ گیا ہے ہماری مجبوری ہے کہ ہمیں جب کام کہا جاتا ہے تو کرنا پڑتا ہے ۔کمیٹی نے معاملے پر 30دن کے اندر پیش رفت رپورٹ وزارت ہاوسنگ سے طلب کرلی۔

صدر نیشنل بینک نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ حکام نے بتایا کہ ملک میں نیشنل بینک کے 1498برانچز ہیں جن میں کل سٹاف 9620 ہے جبکہ کل سٹاف 14ہزار سے زیادہ ہے ۔سال 2023میں 23.4ارب روپے کے لون کم ترقیاتی علاقوں میں فراہم کئے ہیں جبکہ اس سال 9ماہ میں 23.04ارب روپے کے لون کم ترقیاتی علاقوں میں دے سکے ہیں ۔ نئی بھرتی میں 20فیصد خواتین کو بھرتی کیا جارہاہے. ادارے میں ابھی 8فیصد خواتین کام کررہی ہیں اس کو 20فیصد پر لےکر جانا چاہتے ہیں۔ کل 1321اے ٹی ایم میشن لگائی گئی ہیں ۔ہم نے کم ترقی یافتہ علاقوں میں برانچز کو زیادہ ترجیح دی ہےگزشتہ نو ماہ میں دیہی علاقوں میں 194011 اکاؤنٹس کھولے ہیں ۔جس میں خواتین کے 37 ہزار 218 ہیں،کم ترقی یافتہ علاقوں میں نو ماہ میں 45ہزار نو سو 79 افراد کو ریٹیل قرضہ فراہم کیا گیا ہے،رواں سال کم ترقی یافتہ علاقوں میں 23 ارب سے زائد کے قرضے دیے گئے ہیں رواں سال رجسٹریشن موبائل اپیلیکشن کی تعداد 86ہزار 4سو9 ہے 1لاکھ 24 ہزار 5 سو 44 اے ٹی ایم کارڈز ایکٹیوٹ کیے گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan