سینٹ الیکشن : مراد سعید کو الیکشن ٹریبونل کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا

0
125
murad

سینیٹ کے لئے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کو کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا معاملہ پر الیکشن ٹریبونل کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی، اپیل پر سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی، الیکشن ٹریبونل نے مراد سعید کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے کاغذات کو بھی منظور کیا تھا۔
دوسری جانب اپیلیٹ ٹریبونل نےخرم ذیشان اوراعظم سواتی کی اپیلیں بھی منظورکر لیں ، جسٹس شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ایپلٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی کے سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جنرل نشست پر منظور کرلیے ہیں ۔ سینٹ الیکشن کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اعظم سواتی کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایپلٹ ٹریبونل نےاعظم سواتی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ایپلٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی کو سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کےلیے اہل قرار دیا،جسٹس شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

Leave a reply