مزید دیکھیں

مقبول

یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ...

وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال...

پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھارت کی سہولت کاری کےشواہد سامنے آگئے

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھارت...

سینیٹ انتخابات، پنجاب میں جوڑ توڑ جاری، گورنر پنجاب کی اہم شخصیت سے ملاقات

سینیٹ انتخابات، پنجاب میں جوڑ توڑ جاری، گورنر پنجاب کی اہم شخصیت سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رابطے اور جوڑ توڑ جاری ہے’

گورنر پنجاب سے اتحادی جماعت( ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل کی اہم ملاقات ہوئی ہے،گورنر پبجاب سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی،

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کے لیے حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں. ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور اوپن بیلٹ سے سینٹ انتخابات میں ووٹ کو عزت ملے گی. 26مارچ کے بعد تاریخ کی تبدیلی کے علاوہ اور کوئی تبدیلی نہیں آئے گی. مارچ 2021.مارچ 2022اور مارچ2023 میں بھی پی ڈی ایم ناکام ہی ہوگی.

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 2023 تک حکومت اور وزیراعظم عمران خان آینی مدت کا آخری دن بھی پوراکریں گے. ضد کی سیاست خود اپوزیشن کے لیے خطرہ بن چکی ہے. پی ڈی ایم 2023 تک حکومت کےخلاف منصوبے بناتی رہے گی. عام انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پرکام کا آغاز ہوچکا. ملک میں شفاف انتخابات کے لیے حکومت نیک نیتی سے کام کررہی ہے . عوامی فلاح و بہبود کے لیے موجود حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے.

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں. ملکی مفاد میں اپوزیشن کو بھی اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہیے. انشاءاللہ سینٹ انتخابات میں بھی حکومت اور ہم کامیاب ہونگے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan