الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ووٹنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت پارٹی اپنی 3 یقینی نشستوں سے محروم ہو سکتی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ انتخابات ملتوی کیے تھے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل 145 ارکان ہیں، جن میں تحریک انصاف کے 92 اور اپوزیشن کے 53 ارکان شامل ہیں۔ مخصوص نشستوں کے بغیر اپوزیشن صرف ایک نشست جیت سکتی تھی، مگر اب پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر صرف 7 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر بھی انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق

پبلک نوٹس: 9 جولائی 2025
کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ: 10 اور 11 جولائی
جانچ پڑتال: 16 جولائی
پولنگ: 31 جولائی 2025

ٰ ضآںب مرحوم ساجد میر کی نشست پر بھی انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یہ نشست بھی الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کے باعث مؤخر کی گئی تھی۔

کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 27 افراد ہلاک، 20 سے زائد لڑکیاں لاپتا

مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کا سخت مؤقف

Shares: