سینیٹر ہلال الرحمٰن نے الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختون خوا میں شہریوں کو سازگار ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساسِ محرومی ہے۔ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں سینیٹر ہلال الرحمان نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی کے خدشات بھی درپیش ہیں جن کے باعث امیداروں کو خود پر دہشت گردوں کے حملوں کا بھی خدشہ ہے ۔ اس کے علاوہ صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے کہ وہ ان حالات میں ووٹ کیسے ڈالیں گے۔سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کا یہ صحیح وقت نہیں ہے اس لیے عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے کسی موزوں وقت تک کے لیے ملتوی کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی تھی جس سے سینیٹ سے منظور بھی کر لیا گیا تھا ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے بھی سینیٹ سیکریٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی گئی تھی جس میں انہوں نے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Shares: