صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے 18 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات اور اہم قانون سازی شامل ہوگی۔سینیٹر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی دو رپورٹس، جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔سینیٹر عون عباس یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر رپورٹ ایوان میں رکھیں گے، اور سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025، اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیر کانسٹیبلری (تنظیمِ نو) آرڈیننس 2025، جبکہ وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی نرسنگ بل اور دانش اسکول اتھارٹی بل پیش کریں گے۔وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے
امریکا کا جوہری دھماکوں کے تجربات کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیرِ توانائی
کینیڈا ،بھارتی طلبہ کے اسٹڈی ویزے مسترد ہونے میں ریکارڈ اضافہ
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان








