ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ شہر کے محلہ آگر کے رہائشی سکندر علی ولد اسماعیل میمن کی شکایت پر تھانہ ٹھٹھہ میںمقدمہ نمبر297/22 زیر دفعہ 131، 153، 505 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،سینیٹر اعظم سواتی نے ٹوئٹر پر پاک فوج کے جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جو مجھے ناگوار لگے، ایف آئی آر کا متن۔
یادرہے کہ اس سے قبل سینیٹر اعظم سواتی کے کے خلاف حب اور لسبیلہ میں بھی مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے راولپنڈی جلسے میں تقاریر پربلوچستان کے علاقے لسبیلہ اور حب میں تین شہریوں نے بیلا ،وندراور صدر تھانہ میں ایف آئی آر کیلئے درخواستیں دی گئی جن پر پولیس نے تین الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
گذشتہ روز کراچی کے مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کےخلاف چھ مقدمات درج کئے گئے، مقدمات شہریوں کی جانب سےدرج کرائے گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دو مقدمات ضلع ساوتھ کے تھانے کلفٹن اور درخشاں میں درج ہوئے جبکہ ضلع ملیر کے تھانے شاہ لطیف اور تھانے بن قاسم میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ضلع ویسٹ کے تھانے پیر آباد اور اورنگی ٹائون میں بھی شہریوں کی جانب سے مختلف دفعات کےتحت مقدمات درج کیےگئے۔
مقدمات اعظم سواتی کی جانب سے فوجی سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غیر مناسب الفاظ لکھنے پر درج کیے گئے۔گذشتہ روز ہی عدالت نے متنازع بیانات دینے کے الزام میں پی ٹی آئی کے سینیٹراعظم خان سواتی کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا تھا۔سینیٹر اعظم سواتی کو تیرہ اکتوبر کوبھی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔واضح رہے سینیٹر اعظم سواتی کو تیرہ اکتوبر کو بھی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ ضمانت پر تھے۔
ٹھٹھہ میں بھی شہری کی درخواست پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں