پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا بنیادی مشن ہے، سینیٹر مشتاق احمد

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا بنیادی مشن ہے، سینیٹر مشتاق احمد
ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل میں سلطان خیل تکیہ کے مقام پر سنیٹر مشتاق احمد نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا اور اس میں شریعت کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں جہاں سود سے پاک نظام،امانت کی پاسداری ، امن و امان اور انصاف کا بول بالا ہو.

انہوں نے خیبر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ Na-27 سے شاہ فیصل افریدی جبکہ PK-69-70-71 سے تینوں جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب بنا کر قوم پر احسان کریں،انھوں نے ترازو پر سٹمپ لگا کار عوام سے جماعت اسلامی کے لیے ووٹ کا مطالبہ کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم جبری گمشدگی کے خلاف ہیں، ماورائے عدالت قتل جمہوری اقدار کے منافی ہے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کی افسوس ناک تاریخ رقم کردی ہے جبکہ پوری اسلامی دنیا خاموش ہیں .

انہوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہے جنہوں نے غزہ کو امدادی سامان پہنچایا ہے. ہم نے ہمیشہ ترقی کی بات کی ہے ہم ظالموں کے سامنے کھڑے ہوئے.

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کا مقروض ہے ،صوبے اور وفاق میں رہنے والی پارٹیوں نے عوام کا پیسہ کھایا ہے ,اس ملک پر چند مافیا خاندان حکومت کرتے چلے آرہے ہیں۔

اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے،ان کاکہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو سابقہ حکمرانوں نے عوام کو معاشی دہشت گردی میں دھکیل دیا ہے

ہم پاکستان سے لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر عوام کے ٹیکس سیاستدانوں کے جیب میں جاتا ہے عوام کے دیئے ہوئے ٹیکس عوام پر خرچ نہیں ہوتا ہے۔

مشتاق نے کہا کہ پی آئی اے چھ سو ارب روپے کے خسارے میں ہے، پاکستان سٹیل مل بھی نقصان میں ہے اگرچہ ہمارا ملک ہر قسم معدنیات اور ریسورسز سے مالا مال ہے.

ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جو حقیقی طاقت کا سر چشمہ ہے انھوں نے کہا کہ ہم.نے ٹرانسجنڈر ایکٹ کے خلاف بھی آواز اٹھائی ہے ،یہ ایکٹ اسلام کے خلاف تھا۔

اس ایکٹ کے خلاف فیڈرل شریعت کورٹ میں کیس دائر کیا اور میں نے اکیلے حکومت کے خلاف ٹرانسجنڈر ایکٹ کا کیس جیتا ہے سابقہ حکومت نے اشرافیہ کو تحفظ دینے کے لئے پارلیمنٹ سے 75 قوانین پاس کئے۔

ہمیں ورلڈ بینک کی ضرورت ہے نہ ہی آئی ایم ایف کی مگر بدقسمتی سے ہم ان کے مختاج ہیں.

سنیٹر مشتاق نے کہا کہ اگر ہم برسر اقتدارآئے تو پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کریں گے اور کسی کو بھی مفت گیس ، پٹرول اور بجلی کی اجازت نہیں دینگے اور قوم کا پیسہ قوم پر خرچ ہوگا .

قوم کو اشرافیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ،انھوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔

Leave a reply