باغی ٹی وی ،ٹھٹہ نامہ (نگار راجہ قریشی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو کی مچھر کالونی واقعہ میں فوت ہونے والے نوجوان کے والد سے تعزیت
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے ٹھٹھہ پہنچ کر گذشتہ روز کراچی کے مچھر کالونی واقعے میں ٹیلی کام کمپنی کے فوت ہونے والے انجنیئر محمد ایمن سعید کے والد سینئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے تعزیت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مچھر کالونی واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے اور پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ افراد کو شناخت کے لئے حراست میں لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے سی سی ٹی وی کی مدد سے حراست میں لئے گئے افراد کی واقعے میں ملوث شناخت کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی تاہم سندھ حکومت نے فوت ہونے والے افراد کے ورثاء کے لئے پانچ 5 ملین روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید صلاحیتوں کی بنیاد پر ہجوم سے نمٹنے کے لئے تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات رونماء نہ ہوسکیں اس موقعہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماء ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، امتیاز احمد قریشی، سید محمود عالم شاہ بخاری، پیر غلام رحمانی، ممتاز جلبانی و دیگر بھی موجود تھے۔
Shares: