سینے کی جلن ومعدے میں تیزابیت کم کرنے کیلیے یہ دوائی مت کھائیں، ڈریپ کی وارننگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینے کی جلن ومعدے میں تیزابیت کم کرنے کی دو اپینٹوپپ کے بیچ نمبر911 غیر معیاری قراردے دیئے گئے

پینٹوپپ ٹیبلٹ کے مذکورہ بیچ غیر معیاری ہونے پر میڈیکل پراڈکٹ الرٹ جاری کردیا ،ڈریپ نے کمپنی کو مذکورہ پراڈکٹ کے اسٹاک و بیچز مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کر دی

ڈریپ کے مطابق مذکورہ دوا کی بیچ نمبر 911 جبکہ رجسٹریشن نمبر64137 ہے ،سینٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے مذکورہ پراڈکٹ کو غیر معیاری قراردیدیا، ادویہ ساز کمپنی تمام سیلز افسران، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز کو الرٹ جاری کرے،تمام فارمیسز، اسپتال، سیل پوائنٹس اور یوزرز سے یہ پراڈکٹ واپس لیا جائے،مذکورہ پراڈکٹ کو واپس اٹھاکر 7 روز میں عملدرآمدی رپورٹ جمع کرائے

قبل ازیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے امریکی حکومت کے اشتراک سے ادویات کے محفوظ ہونے اور تاثیر کی جلد اور موثر جانچ پڑتال کے آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کیا ہے۔حکومتِ پاکستان اور امریکا نے مشترکہ طور پر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے توسط سے مذکورہ پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے تاکہ دواسازی کے بین الاقوامی معیار کی پاسداری کی جاسکے۔

پاکستان انٹیگریٹیڈ ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نامی یہ پلیٹ فارم منظور شدہ دواؤں کے اندراج، معائنہ، اجازت نامہ اور نگرانی کے اقدامات کو مربوط بنائے گا۔ پی آئی آر آئی ایم ایس کو بروئے کار لاتے ہوئے دواسازی کی نگرانی کے ذمہ دار محکمے ادویات کی تیاری اور منظوری کے مراحل میں موثر اور بروقت جانچ پڑتال کریں گے جب کہ دواساز کمپنیاں بھی کسی دوائی کی پیداوار کے اجازت نامہ کے حُصول کی جلد اور با آسان طریقہ سے درخواست دے سکیں گی،

ماضی میں دواساز کمپنیوں کو کسی بھی دوائی کی رجسٹریشن کے لیے کئی سال اور لاکھوں روپے لگ جاتے تھے لیکن اب اُس مدت اور لاگت میں نمایاں کمی کی وجہ سے پاکستانی کمپنیاں صحت کے لیے محفوظ اور موثر ادویات جلد از جلد اور کم قیمت میں مارکیٹ میں لاسکیں گی.

Shares: