سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

farah

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

سینیٹ اجلاس میں بھی مقصود چپڑاسی، فرح گوگی کے تذکرے ہوئے، تحریک انصاف کے رہنما جو اسوقت اپوزیشن میں ہیں نے مقصود چپڑاسی کی موت کا سینیٹ اجلاس میں ذکر کیا اور کہا کہ اسکے لئے فاتحہ خوانی کی جائے،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اجلاس کو ایجنڈے کے مطابق چلنے دیا جائے،سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ مقصود چپڑاسی کے لئے ایوان میں دعا کروائیں، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی زندہ ہے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر بہرامند تنگی نے ہائے میری انگوٹھی کے نعرے لگائے،

دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں نیب میں ڈپوٹیشن پر کام کرنیوالے افسران کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں، وزارت قانون نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب میں 14افسران، 16ملازمین ڈپیوٹیشن پر کام کر رہے ہیں، تین افسران 5سال سے زائد عرصے سے ڈپیوٹیشن پر کام کر رہے ہیں ، ڈپوٹیشن پر کام کرنیوالوں میں ڈی جی نیب نجف قلی ، ڈائریکٹرز نوازش علی خان، عمر ظفر شیخ شامل ہیں،عنایت ملک، نوید اشرف، ہما بخاری، کاشف سکندری، اشرف ملک ڈپوٹیشن پر کام کرنیوالوں میں شامل ہیں،ڈپوٹیشن پر کام کرنے کی اجازت وزیراعظم نے قواعد میں نرمی کرکے دی سرکاری مجبوریوں اور کچھ اہم ذمہ داریوں کی بنا پر وسیع تر عوامی مفاد میں ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع دی گئی،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

سینیٹ اجلاس، حکومت کا شہزاد اکبر کیخلاف انکوائری کا اعلان

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی فرح بی بی ،خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست کے چرچے ہر طرف چل رہے ہیں، ہر آنے والے دن نیا انکشاف سامنے آتا ہے تا ہم اب فرح نے خاموشی توڑی ہے اور ایک بیان جاری کیا ہے،

فرح کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا سیاست سے تعلق ہے اور نہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی میرے کردار پر کیچڑا چھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں میری فیملی ان الزامات کو سن کر صدمے میں ہے مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

Comments are closed.