سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے سفارتی امور کے سربراہ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر نے ملاقات کی ہے
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، انسانی حقوق کی پاسداری کے حوالے سے جرمنی کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں ملک کے بہترین مفاد میں آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہی جسے بھر پور عوامی تائید اور پزیرائی حاصل رہی۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقوام عالم کے ساتھ امن ، خود مختاری اور برابری کی بنیاد پر بہترین تعلقات پر یقین رکھتی ہے ۔بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جرمنی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ جرمنی یورپی یونین کی ایک مضبوط معیشت ہے،سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی گئی ،جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ جرمنی ،پاکستان کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،
پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟
اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان
اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم
جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون
پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست








