سینیٹ اجلاس کے دوران بجلی کی باربار لوڈ شیڈنگ، چیئرمین سینیٹ نے بڑا حکم دے دیا
لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ایک بار پھر ہوا میں.سینیٹ میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اندھیراہوگیا.سینیٹر نعمان وزیر کی بجٹ تقریر کے دوران دو مرتبہ بجلی گئی. اپوزیشن نے نئے پاکستان پر ذمہ داری ڈال دی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جاری تھا اجلاس کے دوران دو مرتبہ بجلی چل گئی جس پر چیرمین سینیٹ نے بھی حکام سے پوچھا کیا ہورہاہے پتہ کریں؟.پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت ہوا. اجلاس میں بجٹ پر سینیٹر نعمان وزیر نے تقریر شروع کی تو بجلی چلی گئی جس پر ایوان میں چند سیکنڈ کے لیے اندھیراہو گیا. ارکان سینیٹ اور صحافیوں نے اپنی موبائل کی لائٹ آن کردی مگر چند سیکنڈ کے بعد جنریٹر آن ہوگئے. ابھی سینیٹر نعمان وزیر کی تقریر جاری تھی کہ دوبارہ ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا جس پر نعمان وزیر نے کہاکہ بجلی آگئی ہے اپوزیشن نے کہا کہ نیاپاکستان ہے اس لیے ایسا ہورہاہے دوبارہ ایوان میں بجلی جانے کی وجہ سے اندھیرے پر چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکام کو کہا کہ پتہ کریں کیا ہورہاہے جو باربار ایوان میں بجلی جارہی ہے.
رپورٹ . محمد اویس