سینیٹ اجلاس ہو گا آج ، ایجنڈہ جاری، کونسے بل ہوں گے پیش؟ اہم خبر

parliment

سینیٹ اجلاس ہو گا آج ، ایجنڈہ جاری، کونسے بل ہوں گے پیش؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا،سینیٹ اجلاس کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا

سینیٹرجاویدعباسی کانسٹیٹیوشن بل 2019سےمتعلق تحریک پیش کریں گے.سینیٹرولیداقبال قائمہ کمیٹی دفاع کی رپورٹ سے متعلق تحریک پیش کریں گے،رحمان ملک انسداد دہشت گردی اتھارٹی ایکٹ بل 2019 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے،وزیر قانون فروغ نسیم انفورسمنٹ آف وویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس 2019 پیش کریں گے

سینیٹ اجلاس میں مختلف بلوں کی منظوری کا امکان ہے، زینب الرٹ بل بھی قائمہ کمیٹی کے پاس ہے جو سینیٹ میں پیش کرنے کے بعد قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، سینیٹ اجلاس میں آٹے بحران اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کا بھی امکان ہے.

سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے حکومتی پارٹی نے تمام اراکین سینیٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں.

Comments are closed.