سینیٹ کمیٹی نے پی سی بی اورسلیکشن ٹیم کی کارکردگی پرسوالات اٹھا دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹرعثمان کاکڑکی زیرصدارت کم ترقی یافتہ علاقوں سےمتعلق کمیٹی کااجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں فٹبال سمیت پی ایس ایل کے امورپرغورکیا گیا

سینیٹ کمیٹی نے پی سی بی اورسلیکشن ٹیم کی کارکردگی پرسوالات اٹھا دیئے،چیئرمین کمیٹی نے سلیکشن ٹیم پررشوت لے کر کھلاڑیوں کی سلیکشن کاالزام عائد کردیا ،چیئرمین کمیٹی عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کومیرٹ پرسلیکٹ نہیں کیاجاتا،رشوت لے کر کھلاڑیوں کوکرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ کیا جاتا ہے ،سلیکشن کمیٹی پیسے لے کرسلیکشن کرتی ہے ،رشوت ثابت کردیا تومانی صاحب کو کیا سزا دیں گے؟

عثمان کاکڑ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان کوکیا سزادیں گے؟پی ایس ایل میں کم ترقی یافتہ علاقاجات کےکھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جاتا،

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ متعلقہ ادارےکوشکایت بھیج دیں.اپنےاختیارات سےباہرجاکرکوئی اقدام نہیں اٹھاسکتی،

Shares: