سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس،دالبندین اور چاغی میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹس میں تاخیر پر سرزنش

0
81

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس، نوکنڈی، دالبندین اور چاغی میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹس میں تاخیر پر سرزنش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا،چیرمین سینٹ کی ہدایت پر نوکنڈی، دالبندین اور چاغی میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹس لگانے میں تاخیر کا معاملہ زیر غورآیا، کمیٹی کے پلانٹس لگانے میں چیرمین سینٹ کی ہدایت کے باوجود تاخیر کا نوٹس لیا گیا

ارکان کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کو محروم رکھا جا رہا ہے، محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے ایس ایس جی حکام کی سرزنش کر دی۔ سینیٹر محسن عزیز نے ای سی سی کا مراسلہ پڑھ کر سنایا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیرمین سینٹ کی خصوصی کاوش سے مارچ 2019 میں ای سی سی نے ان پلانٹس کی منظوری دی۔ سینیٹرز یوسف بادینی ، شمیم آفریدی، کہدا بابر ، بہرامند تنگی، جہانزیب جمالدینی نے کمیٹی سے واک آوٹ کیا

حکام نے کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دالبندین میں گورنمنٹ لینڈ جسکے لئے پیسے چاہئے تھے۔دو تین ماہ ہو گۓ ہیں مراسلہ بھیجا ہے ریونیو محکمہ کو۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ لیٹر کب بھیجا تھا ۔جس پر ایس ایس جی سی حکام تاریخ بتانے میں ناکام ہوئے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیوں سست روی سے کام لیا جا رہا ہے۔ جس پر ایس ایس جی سے حکام نے کہا کہ زمین صرف ہمیں دکھا ئی گئی تھی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ غلط بیانی کر رہے ہیں۔ میرے پاس لیٹر ہے مارچ 2019کا ۔ چئرمین کمیٹی چئرمین کمیٹی نے ایس ایس جی سی کو ای سی سی کا مراسلہ پڑھ کر سنایا ۔ چیئرمین کمیٹی نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیوں تاخیر ہو رہی ہے۔ سینیٹر کہدا بابر نے کہا کہ اپ۔جہاں بولیں گے وہاں زمین الاٹ کر دی جائے گی لیکن تاخیر نہ ہو۔

Leave a reply