سینئر پروفیسرز کی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنے کی روایات سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔

0
83

سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر No.SO(HE-II)2(M-11297)/2019 کے مطابق چند سال قبل بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

سندھی مضمون کے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کا اس عہدے کے لئے کوئی بھی تجربہ نہیں ہے ۔ جبکہ وہ سینکڑوں سینیئر پروفیسرز کی موجودگی میں ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے۔ قاسم راجپرکو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اضافی پوسٹ بنائی گئی ۔
قاسم راجپر کو تین سال قبل عائشہ بھاوانی کالج میں شام کی شفٹ میں پرنسپل بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ جس پر شہر بھر کے سینیئر اساتذہ کی حق تلفی کی گئی تھی ۔ جس میں اساتذہ کو شدید تحفظات تھے ۔ جس کے بعد ان کو دو دو کالجز کے ڈی ڈی او کا چارج بھی دیا گیا تھا ۔
ذرائع کےمطابق سینئر پروفیسرزکی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنےکی روایات کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔
اس حوالے سے قاسم راجپر نے اپنا موقف دیتے ہوئےکہا کہ میری تعیناتی خالی پوسٹ پر ہوئی ہے ۔ میری تعیناتی گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ہوئی ہے ۔ قانون میں اس حوالے سے سینیئر اور جونیئر کی کوئی بات نہیں ہے۔ کسی کے بھی اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی ہونا مسئلہ بھی نہیں ہے ۔

Leave a reply