سینئر صحافی مستنصر عباس کی وفات پر سیاسی و صحافی رہنماؤں کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سینئر صحافی مستنصر عباس وفات پا گئے، سینئر صحافی کی وفات پر پی ایف یو جے، مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوس کا اظہار کیا ہے

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ ،سیکرٹری پی یو جے اشرف مجید کا سینئر صحافی لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور پبلک نیوز کے رپورٹر سید مستنصر عباس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

سیکریٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم اور صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ کا کہنا ہے کہ مستنصر عباس ایک بہت ہی پیارا انسان اور محنتی رپورٹر تھا جو سردی اور گرمی کی پروا کئے بغیر ہمشیہ فیلڈ میں کام کرتا نظر آیا عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باوجود ہر وقت اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کرتا جبکہ ادارے میں کام کی زیادتی اور اوپر سے بروقت تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پریشان رہتا تھا اور اس دنیا سے اسی پریشانی میں چلا گیا میڈیا مالکان کی جانب سے صحافیوں کے معاشی قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان کے بقایا جات اور اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں اللہ پاک مستنصر عباس کے درجات بلند فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحافی مستنصر عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مستنصر عباس محنتی، باصلاحیت، بااخلاق رپورٹر اور ایک اچھے انسان تھے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پبلک نیوز کے رپورٹر مستنصر عباس کے ا نتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Shares: