خیبر پختونخوا میں سینی ٹیشن کمپنیاں مالی بحران کی زد میں آگئیں،،ملازمین کی جانب سے ہڑتال کاامکان-

باغی ٹی وی : ذرائع محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور،بنوں،کوہاٹ،مردان، ایبٹ آباد میں سینی ٹیشن ملازمین کی تنخواہ ادائیگی کے پیسے نہیں ہیں ،گرانٹ جاری نہ ہوئی تو میونسپل ملازمین ہڑتال پر جاسکتے ہیں-

ذرائع محکمہ بلدیاخیبر پختونخوا کے مطابق سینی ٹیشن کمپنیوں کو سالانہ 4 ارب کی گرانٹ دی جاتی ہے ،ملازمین کی جانب سے کچرا اٹھانے کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے-

ذرائع محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے مطابق بنوں سینی ٹیشن کمپنی نے ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی-

دوسری جانب صدر کسان بورڈ پشاور کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ایک ایکڑ اراضی پر ایک لاکھ امداد دی جائے محکمہ زراعت توسیع پروگرام کی جانب سے کسانوں کو گندم فراہمی شروع نہیں کی گئی-

بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

صدر کسان بورڈ رضوان اللہ کا کہنا ہے کہ بارانی علاقوں میں 15اور نہری میں 25 اکتوبر سے گندم کی بوائی شروع ہوتی ہے، حکومت خیبرپختونخوا نے کاشتکاروں سے مانگ طلب نہیں کی،بیج نہ ملنے پر خیبر پختونخوا میں گندم کی بوائی تاخیر کا شکار ،فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

Shares: