سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،تحصیل بار نے بھی اعلان کر دیا

0
28

قصور
تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر اہتمام کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا ،چونیاں بار ایسوسی ایشن نے اگلا بلڈ کمیپ بار ایسوسی ایشن میں لگا کر وکلاء برادری سے خون عطیہ کرنے کی پیشکش کر دی
تفصیلات کے مطابق کل 5 فروری کو چونیاں کے علاقے کنگن پور میں تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے اعجاز سکندر میموریل ہسپتال کنگن پور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سے ام نصرت فاؤنڈیشن لاہور نے شرکت کر کے لوگوں کی کراس میچنگ کی اور خون عطیہ کرنے والوں کا خون لیا
اس کیمپ میں چونیاں،پتوکی،الہ آباد،کنگن پور و گردونواح کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور خون عطیہ کیا جبکہ چونیاں بار ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کرکے خون عطیہ کیا اور اعلان کیا کہ جلد ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ چونیاں بار ایسوسی ایشن میں لگایا جائے گا جہان وکلاء برادری سے خون عطیہ کرکے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے دیا جائیگا
اس کے علاوہ سردار وقاص ڈوگر سابق ایم پی اے مسلم لیگ ق ،پروفیسر زاہد لکھوی راہنما پی ٹی آئی ،صحافی برادری ،تاجر برادری و دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی اور تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی
تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے صدر پروفیسر عبدالستار نے اہلیان علاقہ و شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا
نیز خون عطیہ کرنے والے والوں و دیگر شرکاء کی تازہ جوس مسمی ،گاجر و مالٹا سے تواضع کی گئی
پروفیسر عبدالستار و اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تھیلسیمیا سپیشلسٹ کی خالی اسامی کو جلد سے جلد پر کیا جائے تاکہ ان بچوں کا علاج قصور میں ہی ہو ان کو لاہور نا لیجانے کی زحمت اٹھانی پڑے
واضع رہے کہ 70 سے زائد بچوں کو تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کی ایمبولینس کے ذریعے مرحلہ وار ہر ہفتے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں لیجایا جاتا ہے جہاں ان کا انتقال خون کروایا جاتا ہے
یہ سارے بچے غریب گھرانوں کے ہیں ان کے علاج کے علاوہ ان کی تعلیم و تربیت کا زیادہ تر ذمہ تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کے ہی زیر انتظام ہے

Leave a reply