سینئر صحافی راجہ طارق کی وفات پر پاک سرزمین پارٹی،ق لیگ سمیت دیگر کی تعزیت

کراچی کے سینئر صحافی کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن راجہ طارق انتقال کر گئے۔

راجہ طارق حرکت قلب بند ہونے سے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ نائب صدر لبنی جرار۔ ناصر شریف۔ جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی۔ رفیق بلوچ اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے راجہ طارق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے اپنے انتہائی مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی۔ راجہ طارق کے یو جے فیملی کا سرگرم حصہ رہا۔ ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، صدر پی ایس پی انیس قائم خانی اور مرکزی شعبہ نشرو اشاعت نے سینیئر صحافی نیوز ون کے رپورٹر اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ طارق کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے مرحوم کو انکی صحافتی خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنی صحافتی زمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔ انکے انتقال سے پیدا شدہ خلا پر کرنا ممکن نہیں۔ سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے مرحوم کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور تمام سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اس پر اجر عظیم کی دعا کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر طارق حسن کا کہنا تھا کہ راجہ طارق مخلص و بیباک صحافی تھے راجہ طارق کا شمار بے لوث صحافیوں میں ہوتا ہے سینئر صحافی راجہ طارق نے ہمیشہ پیشہ ورانہ زندگی بغیر کسی لالچ کے انجام دیں اللہ پاک انکی بے حساب مغفرت اور لواحیقین یہ صدمہ برداشت کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے.

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکٹریری ، کراچی پریس کلب کے سنئیر رکن اور سینئر صحافی راجا طارق کے انتقال پر سی آر اے سمیت تمام صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افسردہ ہیں۔ صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ راجا طارق اصولی صحافت کرتے رہے اور انھوں نے ہمیشہ حق و سچ کے لیے آواز بلند کی۔ بحثیت سیکریٹری سی آر اے انھوں نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا۔آئین کی منظوری سے صحافیوں کے مسائل میں ہمشہ پیش پیش رہتے۔بحثیت سیکرٹری انہوں نے اپنی خدمات پوری ایمانداری اور محنت سے انجام دیں۔پینتیس سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ راجا طارق استاد کی حیثیت رکھتے تھے۔راجا طارق پرنٹ میڈیا سے لے کر ٹی وی کی دنیا میں صحافت کا بڑا نام تھا۔انکے انتقال پر پوری صحافتی برادری غم سے نڈھال ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم راجا طارق کے درجات بلند فرمائیے اور لواحقین سمیت تمام احباب کو صبر جمیل عطا کریں آمین

Shares: