وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے پر اس وقت حساس نوعیت کی بات چیت جاری ہے، جس کے باعث فی الحال کسی قسم کی تفصیل سامنے نہیں لائی جا سکتی۔

بدھ کے روز واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک نازک مرحلہ ہے، اس لیے کسی بھی اعلان یا نتیجے تک پہنچنے سے قبل تمام پہلوؤں کو احتیاط کے ساتھ دیکھنا ضروری ہے۔کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے کی براہِ راست نگرانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کر رہے ہیں جبکہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو بھی اس منصوبے کے اہم حصوں پر مامور کیا گیا ہے۔

ترجمان نے زور دیا کہ جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوگی، وائٹ ہاؤس اس حوالے سے عوام اور میڈیا کو آگاہ کرے گا۔

پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کی منظوری

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، وزرا و معاونین کے محکمے تبدیل

عدالتی امور ڈیجیٹلائز،سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز

اسرائیلی فوج کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، امدادی جہاز گھیرے میں لے لیے

Shares: