غازیانِ وطن کو سلام -سپاہی مقبول حسین کی7ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

تاریخ گواہ ہے کہ وطن سے محبت اور عقیدت میں ہمارے جوانوں کا کوئی ثانی نہیں ،وطن پر جب بھی کڑا وقت آیا ہمارے جوانوں نے لبیک کہا،ایسی ہی بے مثال جرات اور بہادری کی لازوال داستان سپاہی مقبول حسین کی ہے،آج سپاہی مقبول حسین کی7واں یوم وفات منایا جا رہا ہے،سپاہی مقبول حسین نے وطن کی محبت میں وہ کر دکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،سپاہی مقبول حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل سے تھا،وہ 4 آزاد کشمیر رجمنٹ میں شامل تھے

1965 کی جنگ میں سپاہی مقبول حسین نے بخوبی اپنی ذمہ داری نبھائی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،بعد ازاں 1965 کی جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین شدید زخمی ہوئے،20 اگست 1965 کو زخمی حالت میں سپاہی مقبول حسین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا ،دورانِ قید بھارتی فوج نے اپنا بغض نکالتے ہوئے سپاہی مقبول حسین پر بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا

Shares: