کندھ کوٹ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمختیاراعوان) وفاقی حکومت کے حکم پر واپڈا سیپکو نے کندھ کوٹ میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ کشمور کندھ کوٹ کے ایکسئین عبدالفہیم بلهکانی کے زیر نگرانی، ایس ڈی شوکت علی سومرو، سٹی فور ایل ایس شرف الدین باجکانی، ایل قدر اللہ باجکانی، واپڈا ٹیم اور رینجرز اہلکاروں نے سٹی فور، گلشیر محلہ اور عید گاہ محلہ کے مختلف ٹرانسفارمرز پر چھاپے مارے۔

کارروائی کے دوران 15 سے زائد افراد کے خلاف بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی پر مقدمات درج کیے گئے، اور 5 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی۔ ایکسئین عبدالفہیم بلهکانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ کارروائی سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کشمور کندھ کوٹ میں بھی جاری ہے تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے اور بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

سیپکو کندھ کوٹ ٹیم کے ملازمین محمد شعبان باجکانی، محمد علی باجکانی، مرتضیٰ باجکانی اور مبارک باجکانی نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا اور بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کردار ادا کیا۔

Shares: