سروسز ہسپتال میں آتشزدگی کے بعد ایمرجنسی بند، ایک خاتون جاں بحق،وزیراعلیٰ کا نوٹس

0
83

سروسز ہسپتال میں آتشزدگی کے بعد ایمرجنسی بند، ایک خاتون جاں بحق،وزیراعلیٰ کا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے

سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ لگ گئی . آگ لگنے سے ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ایمرجنسی میں زیرعلاج دیگر مریض باہر نکل آئے ۔اس موقع پر بھگدڑ مچ گئی، ہسپتال انتظامیہ نے تمام مریضوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا

سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی سے 50 سالہ خاتون آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوئی ہے. ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ہسپتال انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریض اور ان کے لواحقین کو فوری ایمرجنسی سے باہر نکال دیا ریسکیو کی 5 فائر وہیکل اور 40 ریسکیور آپریشن میں حصہ لے رہے ہی

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو 11 بج کر 22 منٹ پہ فائر کال موصول ہوئی۔ ریسکیو کی 5 فائر وہیکل اور 40 ریسکیور نے فائر آپریشن میں حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے آپریشن کو لیڈ کیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ آئی سی یو کے بیک سائیڈ پہ سٹریلائزیشن یونٹ میں لگی۔ سموک کے اخراج تک ریسکیو ٹیمز الرٹ رہیں گی

دوسری جانب ایم ایس سروسز ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ پر کمیٹی بنا دی گئی ہے، آگ سے نقصانات کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جا سکتا،دو گھنٹوں میں ایمرجنسی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز اسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، وزیراعلیٰ نے وزیر صحت اور سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے،

Leave a reply