تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے، کشتی میں تقریباً 90 افراد سوار تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملائیشیا کے حکام نے بتایا کہ کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے جو میانمار سے روانہ ہوئے تھے، یہ تقریباً 300 افراد کے گروہ کا حصہ تھے جو کئی کشتیوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔قداح ریاست کے پولیس سربراہ اعدزلی ابو شاہ کے مطابق حادثہ تھائی لینڈ کے تاروٹاؤ جزیرے کے قریب اور ملائیشیا کے جزیرہ لینکاوی کے شمال میں پیش آیا۔ اب تک 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ملائیشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے مطابق اتوار کو لینکاوی کے پانیوں سے تین زندہ افراد اور چھ لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں ایک بچی اور پانچ خواتین شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں اور پیر کو دوبارہ شروع ہوں گی، جب کہ دو دیگر کشتیوں کی تلاش بھی جاری ہے جو اسی گروہ کا حصہ تھیں

کال سنٹرز سے کروڑوں کا بھتہ،این سی سی آئی اے کے مزید 13 افسران پر مقدمہ

Shares: