نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ادارے کے ہیڈآفس سمیت تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرونِ ملک جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔این سی سی آئی اے فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر میں حاضری نہیں دے رہے، جبکہ کچھ افسران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بیرونِ ملک جا چکے ہیں اور بعض روانگی کی تیاری کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیڈآفس کے 4 افسران گزشتہ 3 ہفتوں سے غیر حاضر ہیں، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او کے فرانس جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ایک اور افسر دو ہفتے کی چھٹی پر امریکا میں موجود ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایک افسر اس وقت یورپ میں ہیں۔ اس حوالے سے این سی سی آئی اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے تاحال کسی قسم کی تردید یا وضاحت نہیں کی
کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت
پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20 سال بعد اقتصادی مذاکرات، معاہدہ طے
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی،ابتدائی رپورٹ مکمل











