سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والے سبزیوں بارے عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملیر ندی سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والے سبزیوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں،
عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی کا سبزیاں تلف کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم د ے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے رپورٹ طلب کرلی
جسٹس عمر سیال نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ انسانی زندگیوں کے لیے اچھا کاز لے کر عدالت آئے ہیں، سیوریج اور فضلے کے پانی سے سبزیاں اگانا انتہائی خطرناک ہے،