تونسہ شریف:سیوریج سسٹم ناکارہ ،کالج روڈ تباہ حالی شکار،شہری پریشان

تونسہ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)سیوریج سسٹم ناکارہ ،کالج روڈ تباہ حالی شکار،شہری پریشان
تفصیل کے مطابق تونسہ شریف شہر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا مین ہول ابل پڑے سیوریج کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا اور روڈ پرجمع ہوکر جھیل کا منظر پیش کر رہاہے آئے روز سیوریج سسٹم بند ہونے کی وجہ شہریوں کومشکلات کا سامنا شہری مقامی انتظامیہ پر پھٹ پڑے، تونسہ شریف کالج روڈ سیوریج سسٹم کی لائین تباہ اور علاقے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوچکے ہیں جس کے باعث سٹرکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے‘ نامناسب صورتحال کے باعث نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں ۔
سٹی کالج روڈ کی تباہ حالی کے باعث لوگوں نے آنا جانا ترک کردیا ہے۔ عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کے دس روز ہوئے لیکن تاحال انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی ،سٹی کالج روڈ و دیگر علاقوں سمیت ٹب روڈ نیو کالج روڈ کے مختلف یونٹوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کررہاہے۔ آئے روز سیوریج سسٹم بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا شہری مقامی انتظامیہ پر پھٹ پڑے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

Leave a reply