ٹھٹھہ: میونسپل کمیٹی دیوالیہ ہوگئی ہے ، 2ماہ سے واٹرسپلائی میں گٹروں کا پانی ،شہری پریشان

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ کی میونسپل کمیٹی دیوالیہ ہوگئی ہے ، 2ماہ سے واٹرسپلائی میں گٹروں کاپانی سپلائی ہونے لگا
میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر سکندرحیات بلوچ نے بدعنوانی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ تقریبا دو مہینوںسے ، شکر الہی محلہ ، سونارا گالی اور آس پاس کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بجائے واٹر سپلائی پائپوں سے گٹروں کا گندہ پانی آنا شروع ہوگیا ہے۔جس سے شہری بڑی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں دوسری طرف شہریوں کو اس ہوشربا ء مہنگائی کے دور میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہزاروں روپے مالیت کا پانی خریدنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ اعلیٰ آفیسران تو سرکاری خرچ پر منرل واٹر پیتے ہیں لیکن ہم غریب عوام صاف پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں جبکہ واٹرمافیاپینے کے پانی کا ایک کین 40 روپے میں فروخت کررہا ہے اور سوزوکی واٹر ٹینک 11 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ پینے کے پانی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جلد شروع کرائیں۔

Leave a reply