ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں خوارج کے ایک ٹھکانے کا مؤثر طور پر پتہ لگایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خارجی، احمد شاہ عرف انتظار جہنم واصل ہوا،پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں بھی خوارج کو دیکھا اور ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے یہ درخواست کرتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔ توقع ہے کہ افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے خمرنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے کامیاب آپریشن میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 3 کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر سلام پیش کرتی ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں سے ہماری جنگ جاری رہے گی،
بشریٰ بی بی کی ضمانت ،سپریم کورٹ میں چیلنج
بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا