ش لیگ جیل سے نکل آئی، جلد ہی ن لیگ سے بھی باہرآ جائے گی، فردوسِ عاشق نے انکشاف کردیا

0
22

لاہور: ش لیگ جیل سے نکل آئی، جلد ہی ن لیگ سے بھی باہرآ جائے گی، فردوسِ عاشق نے انکشاف کردیا ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یکساں ترقی کے عمل کو دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک پہنچانا پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی منشور میں شامل ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی شکل دینے کیلئے حکومت پنجاب پوری یکسوئی سے مصروف عمل ہے۔جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کرکے حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صوبائی وسائل میں ان کاپورا حصہ اور بنیادی حقوق فراہم کررہی ہے۔ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر لوٹا رہی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی صوبے کی طرف اہم ترین قدم ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے ترقی اور خوشحالی کا نیا باب اس علاقے میں کھلے گا۔

    ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کے ہمراہ ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی خلوص نیت سے جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کے آئینی و قانون حق دینے کی طرف عملی اقدامات شروع کیے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں  مخصوص علاقوں کی سوچ سے نکل کر حکومت پورے صوبے کو یکساں ترقی و خوشحالی کا محور بنانے جا رہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی جس نظریے کے تحت بنائی گئی ہے وہ احتساب اور انصاف پر مبنی ہے۔پی ٹی آئی احتساب کے عمل میں اپنے اور غیر میں کوئی تمیز نہیں رکھتی۔اگر ہماری صفوں میں کسی پر انگلی اٹھی ہے تو ہمارے لوگوں نے قانون کا سامنا کرتے ہوئے اس کا جواب دیا ہے اور پھر سرخرو ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی فیمیلی کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی فیملی کے لوگ مل بیٹھ کر ان کے ساتھیوں کے تحفظات کو دور کرکے معاملات کا حل نکال سکتے ہیں۔تاہم وزیراعظم عمران خان کا موقف واضح ہے کہ انصاف کے معاملے پر  نہ تو کسی کی سہولت کاری کی جائے گی اور نہ ہی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شوبازشریف باہر آ چکے ہیں اور ان کے درباری، حواری میڈیا میں آکر بغلیں تو بجا رہے ہیں لیکن منظور پاپڑ والے کے ساتھ ان کے تعلق کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی جا رہی۔ ضمانت کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ شہبازشریف بے گناہ ہیں۔عوام دیکھ رہی ہے کہ ش جیل سے باہر آگئی ہے اب جلد ہی اس کا  ن لیگ سے باہر جنم ہو گا۔  ن لیگ قصہ پارینہ بن  چکی ہے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے ہے یہ وہی جائیدادیں  ہیں جنہیں نوازشریف  قومی خزانے سے لوٹ کر لے گئے تھیاور اب ان کو نیلام کرکے رقم دوبارہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ظل سبحانی تو ملک واپس نہیں آرہے چور نہیں تو بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی۔

ڈاکٹر فردوش عاشق نے کہاکہ وزیراعظم نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر مکمل عمل نہ ہوا تو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔عوام کو چاہیے کہ وہ لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں اور ایس او پیزپرعمل پیراہوں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔جان ہے تو جہان ہے۔

ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ فوج ایک اہم ترین پارٹنر ہے۔ کرونا سے مقابلے کیلئیہر  سپاہی چاہے وہ میڈیا میں ہو، سول سوسائٹی میں ہو یا فوج میں ہو وہ میدان میں اتر آیا ہے۔ فوج ہمارا حصہ ہے۔ عوام کی بہتری اور ریلیف میں ہمیشہ فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے اورکرونا کے حوالے سے سول انتظامیہ کو سپورٹ دینے کیلئے فوج طلب کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a reply