اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) واقعہ کربلا حق سچ کی سربلندی کا نام ہے حضرت امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دینِ اسلام کی عظمت و بلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا ،واقعہ کربلا ہمیں درس دیتا ہے کہ باطل اگر طاقت و قوت کے سارے حوالوں سے بھی خود کو مسلح کرلے پھر بھی شکست اس کا مقدر بن کر رہتی ہے ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے صدر چیمبر آف ایگریکلچر شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عشرہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور مقامی و ضلعی انتظامیہ کی معاونت سمیت انہیں قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی پاداش میں معززین و عمائدین علاقہ سمیت عشرہ محرم کے منتظمین اور لائیسنس داران پر مشتمل وفد کی جانب سے ان کی رہائش گاہ مہر ہاؤس اوچشریف میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے موقع پر کیا
واضح رہے کہ عشرہ محرم کے دوران ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور رائے بابر سعید ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور سید محمد عباس ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی اور سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ فرخ جاوید سمیت دیگر ضلعی و مقامی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کے لیے شیخ ناصر سلیم کی رہائش گاہ پر قیام و طعام کا بہترین بندوبست کیا گیا تھا
شیخ ناصر سلیم کا کہنا تھا کہ امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بھائیوں، بیٹوں، بھتیجوں اور بھانجوں کو دین ِ اسلام کی بقا اور استحکام کے لیے قربان کر کے دنیا کوبتادیا کہ خانوادہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سب سے قیمتی متاع اسلام اور دینی اقدار کا تحفظ ہے گفتگو کے اس موقع پر شیخ ناصر سلیم نے مخدوم سید سبطین حیدر بخاری اور حاجی غلام یسین سومرو کے ہمراہ آر پی او بہاول پور رائے بابر سعید ، ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی سمیت دیگر ضلعی و مقامی انتظامیہ کے افسران کا بھی قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں عشرہ محرم کے دوران سیکورٹی کے بہترین اقدامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسران کی امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات اور کوششیں قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں