ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم گزشتہ شب امریکا سے میچ ہار گئی جس پر سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کرکٹ ٹیم پر برس پڑے،شائقین کرکٹ نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے ہار..یہ دن بھی پاکستان کو دیکھنے تھے.شائقین کرکٹ کو یقین تھا کہ پاکستانی ٹیم جیت جائے گی لیکن یہاں معاملہ الٹ ہوا،پاکستانی ٹیم امریکا سے ہار گئی
کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں امریکا سے شکست پر صارفین نے غم و غصے سے بھرے جذبات کا بھی اظہار کیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم تو پاکستان کے لیے اپنا دل بچھائے رہتے ہیں لیکن انہوں نے ہمارا دل توڑ دیا۔ آخر وہ کب تک ہمارا دل توڑتے رہیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا کہ ایک اور امریکی سازش کامیاب! پاکستان بمقابلہ امریکا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ کے میدان میں اپنے کو پاکستانی کہنے سے شرم محسوس ہوتی ہے،نئی آنیوالی ٹیم سے پچاس سالہ پرانی ٹیم کی اس طرح ذلت آمیز شکست ۔۔افسوس صرف رات دیر تک جاگتے رہنے کی ہے
اب کرکٹ کے میدان میں اپنے کو پاکستانی کہنے سے شرم محسوس ہوتی ہے
نئ آنیوالی ٹیم سے پچاس سالہ پرانی ٹیم کی اس طرح ذلت آمیز شکست ۔۔
افسوس صرف رات دیر تک جاگتے رہنے کی ہے😨😧— M Hikmat (@MHikmat20) June 7, 2024
میچ ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے غلطی کا ملبہ دیگر کھلاڑیوں پر ڈال دیا
کھیلوں کو کور کرنے والے صحافی قادر خواجہ کہتے ہیں کہ فاختہ نے بتایا ہے کہ میچ ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے غلطی کا ملبہ دیگر کھلاڑیوں پر ڈال دیا. باولرز نے اچھی باولنگ نہیں کی، فیلڈنگ اچھی نہیں ہوئی، سینئیر کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہیے تھا. بابر اعظم نے کہا کہ مجھے کوئی مشورہ نہ دے مجھے خود سب سمجھ ہے. شاداب خان،محمد عامر اور محمد رضوان نے گراونڈ میں بابر اعظم کو افتخار احمد کو اوور نہ کروانے کا مشورہ دیا تھا. چند سینئیر کھلاڑی دھاڑیں مار مار کر ڈریسنگ روم میں روتے رہے…
فاختہ نے بتایا ہے کہ میچ ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے غلطی کا ملبہ دیگر کھلاڑیوں پر ڈال دیا. باولرز نے اچھی باولنگ نہیں کی، فیلڈنگ اچھی نہیں ہوئی، سینئیر کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہیے تھا. بابر اعظم نے کہا کہ مجھے کوئی مشورہ نہ دے مجھے خود سب سمجھ ہے. شاداب خان،محمد عامر اور محمد…
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) June 7, 2024
ہم نے 1999 ورلڈکپ کی تاریخ دوہرا دی جب پاکستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی :شعیب اختر
پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر یہ میچ دیکھا جائے تو پاکستان اسے جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا امریکی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم میں بھی شاہین اور عامر سمیت دیگر نے میچ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اس میچ میں شروع سے ہی امریکا کی ٹیم حاوی رہی، یہ پاکستان کے لیے مایوس کن شکست تھی اور ایونٹ کا بھی یہ کوئی اچھا آغاز نہیں ہے ہم نے 1999 ورلڈکپ کی تاریخ دوہرا دی جب پاکستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی .
شاید یہ بھی شرط ہوگی کہ امریکا سے ہارو پھر پیسے دیں گے، انور مقصود
پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ کی طرح لیجنڈری مصنف، مزاح نگار و میزبان انور مقصود بھی دل شکستہ نظر آ ئے، انور مقصور سے سوال کیا گیا کہ امریکا سے پاکستان میچ ہار گیا، اس پر کیا کہیں گے؟ سوال کے جواب میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ یہ مجبوری میں ہارا ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ملنا ہے، ابھی ملا نہیں ہے، تو شاید یہ بھی شرط ہوگی کہ امریکا سے ہارو پھر پیسے دیں گے، ورنہ اور کوئی وجہ مجھے سمجھ میں نہیں آتی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی .پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا، بعدازاں امریکا نے سپر اوور میں میچ میں فتح حاصل کی۔