ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام پر اسرائیلی حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے شامی صدر احمد الشرع سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انھوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور شام کے شہر سویدا میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔اردوان نے واضح کیا کہ گولان پہاڑیوں سے دروز پہاڑوں تک کا غیر فوجی علاقہ اور دروز برادری کا تحفظ ترکی کے لیے ریڈ لائن ہے۔انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دھمکی کہ "ریڈ لائن کراس ہونے پر شام میں کارروائی جاری رہے گی” پر بھی شدید ردعمل دیا۔
یاد رہےشام کے علاقے سویدا میں جاری قبائلی جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے تاکہ شام کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
کوئٹہ اور قلات حملے: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے
اداکارہ حمیرا اصغر کیس: بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے، موبائل اور زیور غائب
اسحاق ڈار کی افغان قیادت سے اہم ملاقاتیں، سیکیورٹی و بارڈر مینجمنٹ پر زور