قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے لیے ضرورت رشتہ کا اشتہار زیر گردش ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سخت ناراض ہیں۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں قومی کرکٹر شاداب خان کے ایک دوست فلک راجا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر شاداب کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ضرورت رشتہ کے لیے طویل پیغام لکھا۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر
شاداب کے دوست نے اسٹوری پر لکھا کہ ضرورتِ رشتہ! لڑکی کی عمر 16 سے 20 کے درمیان ہو، قد کم سے کم 5 فُٹ 3 انچ، ڈاکٹر لڑکیوں کو اہمیت دی جائے گی، لڑکی کا تعلق اچھے خاندان سے ہو، باحیا، باپردہ اور بے تحاشہ خوبصورت ہو-
رشتے کے اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ مجھ سے میسج پر رابطہ کریں، میں آپ کی تفصیلات شاداب خان اور اس کی فیملی تک پہنچا دوں گا۔
بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی
اس اشتہار کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شاداب خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صارفین نے کہا کہ لڑکی کی عمر اتنی کم بتائی ہے کہ لڑکی ڈاکٹر تو نہیں مگر ڈاکٹروں والے کھلونوں سے کھیلنے والی ضرور مل سکتی ہے۔
تاہم تنقید کے بعد فلک راجا نے ایک اور اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے معافی مانگی۔
انہوں نے وضاحتی پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ گزشتہ کچھ روز سے میرے اور شاداب کے پاس لوگوں کے ان گنت میسجز آئے جو غلط خبریں سن کر ہم سے سوالات کررہے تھے کہ شاداب شادی کیوں کررہے ہیں؟-
فلک نے لکھا کہ آپ لوگ سوچ نہیں سکتے کہ ہمیں کس قسم کی بد دعائیں لوگ بھیج رہے تھے، اسی لیے تنگ آکر میں نے یہ اسٹوریز پوسٹ کیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں، ان میں کچھ الفاظ ایسے تھے جن سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے اور میں اس پر معافی مانگتا ہوں ۔
فلک نے لکھا کہ کرکٹر کی فیملی اب بھی ان کے لیے رشتہ ڈھونڈ رہی ہے، جیسے ہی مناسب رشتہ ملا، عوام کو پتا چل جائے گا، اسی لیے غلط خبریں پھیلانا بند کریں-