وہاب ریاض نے شاداب خان کی انجری کے حوالے سے کیا اپ ڈیٹ شئیر کی

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کنسلٹنٹ سلیکٹر کامران اکمل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری سے متعلق آگاہ کیا جنہیں نیوزی لینڈ کے لیے گرین شرٹس کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ شاداب خان حال ہی میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ گیم سے باہر ہو گئے، چیف سلیکٹر وہاب نے تصدیق کی کہ شاداب کو ٹخنے میں انجری ہوئی ہے اور انہیں دو ہفتے کی بحالی کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض نے پریس کے دوران کہا۔ کہ شاداب خان پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت اہم رکن ہے۔ بدقسمتی سے، وہ (قومی T20 کے دوران) ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے اور انہیں مزید دو ہفتوں کی بحالی کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد، وہ باؤلنگ کے لیے دستیاب ہوں گے،”

نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کا سکواڈ:
شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان (وکٹ)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، موجد وسیم جونیئر ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان شامل ہے،
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 سائیکل میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے جو 7 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے صرف پانچ دن بعد، پاکستان اپنا پہلا T20I میچ 12 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ کپتان بابر اعظم کے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کے بعد پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو چھوٹے فارمیٹ کا کپتان مقرر کر دیا۔ تاہم شاہین جنہیں دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ، 2021 کے T20 ورلڈ کپ کے رنر اپ کے خلاف بطور کپتان ان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔

Comments are closed.