پاک افغان سیریز: شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ

0
50

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے-

باغی ٹی وی: اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت شاداب کریں گے جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو افغانستان کے خلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی کا شاہین آفریدی سےرابطہ،کپتانی کی پیشکش

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے علاوہ ازیں احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔

پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کریں گے اس حوالے سے نجم سیٹھی نے شاہین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے شاہین کو کپتانی کی پیشکش کی تھی جس پر فاسٹ بولر نے تھوڑی سوچ بچار کے بعد مثبت اشارہ دیا تھا-

یاد رہے کہ افغانستان کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

شاہین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا شاہین کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کپتان کوئی بھی ہو، سب کرکٹرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ان میں اتحاد قائم رہے گا۔


سوشل میڈیا صارفین بھی شاہین کی ٹوئٹ پر تبصرے کررہے ہیں مشاہد حسین نے فاسٹ بولر کی ٹوئٹ پر لکھا شاہین واقعی پاکستان کا فخر ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کھلاڑی کبھی نہیں دیکھا جو کسی اور کی وجہ سے اپنی پروموشن قربان کرنے کو تیار ہو اس ٹیم کا اتحاد ناقابل یقین ہے، بابر اعظم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کے لیے واضح پیغام ہے۔

Leave a reply