سعودی عرب میں جاری شدید گرمی کے باعث حج انتظامیہ نے عازمین حج کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین عرفات کے دن دوپہر کے اوقات میں خیموں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ جمعرات کے روز صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے اجتناب کریں تاکہ شدید گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عرفات کے دن عازمین حج پہاڑی علاقوں پر چڑھتے ہیں، جو کہ جسمانی طور پر نہایت مشقت طلب عمل ہے۔ اس دوران گرمی لگنے اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسی لیے زائرین کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال دوران حج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عرفات کا دن حج کا مرکزی رکن تصور کیا جاتا ہے، جہاں زائرین روایتی طور پر عرفات کے میدان میں قیام، نماز اور قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ اس دن لاکھوں افراد کا ایک ساتھ جمع ہونا، شدید گرمی کے دوران، صحت کے حوالے سے بڑے چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔

آئندہ بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان

علی پور: فرسٹ ایئر طالبہ پر خاوند اور نند کا تشدد، مقدمہ درج

نیٹ میٹرنگ ختم نہیں ہو رہی، شفاف اور پائیدار نظام کی طرف جا رہے ہیں، اویس لغاری

ایران میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کے لواحقین کو 10 لاکھ فی خاندان امداد

مظفرگڑھ: غیرت کے نام پر بہن پر قاتلانہ حملہ، پولیس نے بچا لیا

Shares: