نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں کے پیش نظر ملک بھر میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر ممکنہ خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والا سسٹم پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مقامی ندی نالوں میں اچانک پانی کی سطح بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ شہریوں کو ندی نالوں، ڈھلانوں اور غیر محفوظ مقامات کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ بارش کے پانی کی روانی میں رکاوٹ نہ ہو۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، اور گرد و غبار کے طوفان سے شہری املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بل بورڈز، کمزور عمارتوں اور کھلے علاقوں سے دور رہیں، اپنی گاڑیاں محفوظ مقامات پر پارک کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔
پاکستان او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب
کوئٹہ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور حساس نقشے برآمد
برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار، آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک، 13 زخمی
نیب کی بڑی کارروائی:،ملک ریاض کے بیٹے اور بحریہ ٹاؤن کی 457 جائیدادیں منجمد