قصور
کل رات سے بیشتر علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ،بیشتر علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی،شہریوں کی قیمتی الیکٹرک و الیکٹرانکس اشیاء خراب

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر بہادر پورہ فیڈر میں رات سے شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
کل رات بہادر پورہ فیڈر کے بیشتر علاقوں میں شام چھ بجے بجلی گئی اور رات دس بجے آئی اس کے بعد رات بھر وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اب بیشتر علاقوں میں ایک بار پھر سے صبح چھ بجے سے بجلی غائب ہے
اسی طرح سب راجہ جنگ کے گاؤں موضع اوراڑہ نو میں گزشتہ پانچ دن سے وولٹیج کی اچانک کمی و انتہائی زیادتی کا سلسلہ جاری ہے
وولٹیج اچانک 120 سے بھی کم ہو جاتے ہیں اور اچانک 440 سے بھی اوپر تک چلے جاتے ہیں جس کے باعث لوگوں کی مہنگی الیکٹرک و الیکٹرونکس اشیاء خراب ہو گئی ہیں
شہریوں نے ایس ای لیسکو قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Shares: