شدید زلزلے سے 18 افراد جاں بحق،، 500 سے زائد زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.

زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے.

Shares: