شادی کے دو روز بعد کم عمر دلہا کی موت، ورثا کا دھرنا

0
50

شادی کے دو روز بعد کم عمر دلہا کی موت، ورثا کا دھرنا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے خیرپور میں کم عمر دولہا فوت ہو گیا پیرگوٹھ میں دو روز قبل کم عمر بچوں کی شادی دوران گرفتار دولہا ایاز علی انتقال کرگیا

دو روز قبل پولیس نے چھاپہ مارکر کم عمر دولہے اور دلہن کو ان کے ورثا سمیت گرفتار کیا تھا پولیس نے دولہے دلہن اور ان کے والدین کو کورٹ میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے دولہے دلہن کو آزاد کرنے کا حکم دیا تھا اور ان کے والدین کو سینٹر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا،

آج جو ہ دولہا تھا وہ پولیس کے ذہنی تشدد سے فوت ہوا ہے ورثا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ورثا کا کہنا ہے کہ دولہا پولیس لاکپ سے آنے کے بعد بیمار ہوگیا تھا، جس کو پولیس نے ذہنی ٹارچر کیا تھا،

ورثا کی جانب سے ڈی آئی جی سکھر، اور ایس ایس پی خیرپور سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

Leave a reply