احمد پور شرقیہ:شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا، جنریٹر کے دھوئیں سے باپ بیٹا جاں بحق، خاتون کی حالت نازک
اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان )احمد پور شرقیہ میں شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا، جنریٹر کے دھوئیں سے باپ بیٹا جاں بحق، خاتون کی حالت نازک
تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے علی کھاڑک میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کمرے کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ اور بیٹا دم توڑ گئے جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ محمد عامر اور 2 سالہ عمران شامل ہیں۔ متاثرہ خاتون 22 سالہ ثانیہ کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ واقعہ شادی کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کر گیا اور علاقے میں گہرا صدمہ پھیل گیا۔