شادی کرنا جرم نہیں لیکن چینی باشندوں سے شادیاں،ایف آئی اے حکام بول پڑے

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے کہا کہ چین میں پاکستانی لڑکیوں سے غیر اخلاقی کام کے حوالہ سے معلومات ملی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے لاہور سے میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کو چینی باشندے شادی کر کے لے جاتے ہیں بات نہ ماننے پر پاسپورٹ لے لیتےہیں، ظلم کرتے ہیں ،کچھ لڑکیاں واپس آئی ہیں اس کو تلاش کر رہے ہیں،ہم سماجی برائی کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگ بھی گرفتار کئے ہیں ان کا کردار ٹرانسلیٹر کا تھا، وہ پاکستانی لڑکیوں اوران کے خاندان سے لین دین کا کام کرتے تھے، ایک لڑکی کی پہلے شادی ہوئی پھر دوسری،پھر تیسری، اس طرح کی چین بنتی ہے. انہوں نے کہا کہ شادی کرنا جرم نہیں لیکن یہ شادیاں غلط ہیں، کافی ساری شکایات آئی ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ،کرسچیئن کا سرٹفکیٹ ہونا چاہئے جو ان کے پاس نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاون میں گیارہ چینی اور دو پاکستانی گرفتار کئے گئے. ایک پاکستانی لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اعضاء نکال کر فروخت کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی.

Comments are closed.