پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا شادی کی پہلی سالگرہ کے اس اہم دن اقرا عزیز نے یاسر حسین کیلئے سوشلنمیڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اقرا نے یاسر حسین کے ساتھ لی گئی خوبصورت تصویر شئیر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اقرا نے کیپشن میں شوہر یاسر کو اپنی زندگی کی خاص شخصیت قرار دیا –

اقرا نے یاسر حسین کو ’ببزو‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

داکارہ نے لکھا کہ یاسر میرے لیے اتنے خاص ہیں کہ اسے الفاظ میں بیان ہی نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یاسر حسین نے نا صرف مجھے پیار دیا بلکہ یاسر میرے ساتھی ، میرے دوست سب کچھ رہے ہیں۔

اقرا کے مطابق یاسر نے انہیں دنیا کو ایک نئے انداز سے دیکھنا سکھایا، آپ ہمیشہ خوش رہیں اور مسکراتے رہیں آپ میری زندگی کا خوبصورت حصہ ہیں –

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے یاسر حیسن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

اقرا عزیز کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے شوبز جوڑی کی پہلی اینورسری پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جای ہے وہیں اداکارہ ایمن خان نے بھی اقرا اور یاسر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی-

Shares: